پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار امریکا کیلئے براہ راست پرواز روانہ

Published on June 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار امریکا کے لیے براہ راست پرواز روانہ ہوگئی۔ پی آئی اے کا مستقبل میں بھی امریکا کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا ارادہ ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار کوئی طیارہ پاکستان سے براہ راست امریکی شہر نیو جرسی پہنچے گا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 8711 دو سو سے زائد مسافروں کو لے کر امریکا روانہ ہوئی۔پی آئی اے نے کچھ عرصہ قبل امریکا سے براہ راست پروازوں کی اجازت مانگی تھی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مستقبل بنیادوں پر اجازت ملی تو پی آئی اے امریکا کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog