سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران چودہ ملزمان کوگرفتار کئے ڈی پی او اوکاڑہ

Published on June 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

گرفتار ملزمان سے چار کلو چرس، پچاس لیٹر شراب ، سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا
اوکاڑہ ( یو این پی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کے حکم سے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران چودہ ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزمان سے چار کلو چرس، پچاس لیٹر شراب ، کلاشنکو ف سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہو ا پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے تفصیلات کے مطابق سردار علی ولد ریاض شاہ سکنہ محلہ درس سے تین کلو،تین سو اور انتالیس گرام چرس،سجاد ولد ادریس سکنہ چک 60 فور آر سے دو سو گرام اور پچاس گرام چرس ، اللہ دتہ ولد ولی محمد سکنہ چک 20جی ڈی سے 22لیٹر شراب، اور علی نواز ولد محمد نواز سکنہ محلہ پانی والی ٹینکی سے 25لیٹر شراب برآمد کی گئی شبیر احمد ولد غلام رسول سکنہ طاہر خورد اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے پایا گیا ندیم ولد سلیم سکنہ نو آبادی نے ہوائی فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا محمد مبشر ولد محمد بشیر سکنہ چک35جی ڈی سے کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے جب کہ زوہیب عرف مون ولد لیاقت سکنہ 32ٹو ایل عمران جاوید ولد غلام محمد سکنہ 32ٹوا یل ،حیدر ولد انور سکنہ 32ٹو ایل ،ساجد عرف ساجو ولد صدیق سکنہ 54ٹو ایل،مہندی ولد عبدالحکیم سکنہ چک 24ٹو ایل ،عمران ولد علی سکنہ چک 43جی ڈی ،نعمان ولد مقبول سکنہ چھانگا مانگا سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔
انسدادی قماربازی مہم کے دوران چھ جواری رنگے ہاتھوں گرفتار
اوکاڑہ ( یو این پی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی طرف سے انسدادی قماربازی مہم کے دوران چھ جواریوں کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا داﺅ پر لگی رقم اور سامان جواءبازی پولیس نے قبضہ میں لے لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ گوگیرہ پولیس نے اطلاع ملنے پر صدر گوگیرہ چھاپہ مارا جہاں سنوکر کی آ ڑ میں قمار بازی کا سلسلہ چل رہا تھا پولیس نے محمد شاہد ، آصف علی، ندیم شفقت ، مزمل حسین،محمد دانش،زوار حسین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا او ر داﺅ پرلگی رقم نو ہزار سات سو روپے ،چار عدد موبائل،تیرہ عد د سنوکر پیس،اور چار عد د سٹکس اپنے قبضہ میں لے لیں ملزمان کے خلاف 5/7/78قمار بازی ایکٹ 1978ءکے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme