نجی کالج انتظامیہ نے محکمہ تعلیم سندھ کا حکم نامہ ہوا میں اڑا دیا

Published on June 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

حیدرآباد۔(رپورٹ۔جنید علی گوندل)نجی کالج انتظامیہ نے محکمہ تعلیم سندھ کا حکم نامہ ہوا میں اڑا دیا ۔۔ تفصیلات کے مطابق لطیف آباد دو نمبر میں واقع سیفی بوائز کالج گزشتہ دو دنوں سے والدین کو فون کرکے اپنے بچوں کو کالج بھیجنے کا حکم دیا جارہا ہے ۔ والدین کی جانب سی جب کالج انتظامیہ سے کالج بھیجنے کی وجہ پوچھی گیی تو انتظامیہ کی جانب سے یہ کہا گیا کہ ہوم اسائمنٹ دینا ہے ۔ ایک طالب علم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کالج انتظامیہ ہوم اسائمنٹ کے نام پر طلبہ سے امتحانات لے رہی ہیں جس گھر سے حل کرکے لانے ہونگے اس امتحانات کے نتائج کی روشنی میں طلبہ کو اگلی کلاسز میں جانے کی اجازت ہو گی جبکہ اس کے طلبہ نے مزید بتایا کہ کالج انتظامیہ حیدرآباد میٹرک بورڈ کا نام لے کر یہ امتحانات لے رہی ہیں اور طلبہ کو یہ بتایا گیا ہے کہ یہ امتحانات حیدرآباد بورڈ کی ٹیم ایک ہفتے بعد چیک کریں گی اس حوالے سے جب کالج انتظامیہ سے رابط کیا گیا تو انہوں نے رایے دینے سے معزرت کر لی جبکہ دوسری جانب جب حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر مسرور احمد زئی سے رابط کیا تو انہوں نے بتایا حیدرآباد تعلیمی بورڈ کا اس قسم کے ہوم اسائمنٹ سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں اور نہ بورڈ نے اس قسم کا کوئی اسائمنٹ جاری کیا ہے اور نہ بورڈ کے زیر انتظام کسی بھی تعلیمی ادارے کو اس قسم کے اسائمنٹ بورڈ کے نام سے جاری کرنے کی اجازت ہے انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد بورڈ وزیر تعلیم سندھ سید غنی اور محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں تمام طلبہ و طالبات کا اگلی جماعت میں پروموٹ کر رہی ہیں۔۔انہون نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے تمام تعلیمی ادارے کو خبردار کیا ہے کہ وہ حیدرآباد بورڈ سے منسوب کوئی بھی غیر قانونی عمل سے دور رہیں بدیگر صورت کالج سمیت ان تمام تعلیمی ادارے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی جو حیدرآباد بورڈ کے لیے شرمندگی کا باعث بنے گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes