جام شورو حیدرآباد موٹر وے پولیس کے 7 سے زائد اہلکار کورونا کا شکار

Published on June 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

حیدرآباد(یواین پی) پولیس کے بعد حیدرآباد جام شورو موٹر وے پولیس کے 7 سے زائد اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، آفس مسلسل کام جاری رکھے ہوئے ہے ، آفس میں کام کرنے والے دیگر اہلکاروں کی جانیں خطرے میں ہیں ، کچھ موٹروے اہلکاروں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ہماری جانیں بچائی جائیں کیونکہ ان دفاتر اور دیگر چیزوں کو متاثرہ کورونا اہلکار استعمال کرتے رہے ہیں ، ہمارے کورونا ٹیسٹ پھر سے کئے جائیں کیونکہ ہم گھر وغیرہ بھی جاتے ہیں فیملز موجود ہیں ، ہم مزید کام جاری کیسے رکھیں ہمارے 7 سے زائد اہلکار کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں ، زرائع کے مطابق آفس ورک جاری ہے اعلی افسران فوری نوٹس لیں اور حفاظتی اقدامات کریں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes