تتہ پانی اور گوئی سیکٹر زمیں بھارتی افواج کی شدید گولہ باری

Published on June 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

سرحدی دیہات کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا
کوٹلی (یو این پی) ضلع کوٹلی کے تتہ پانی اور گوئی سیکٹر زمیں بھارتی افواج کی شدید گولہ باری ،درہ شیر خان میں 35سالہ خاتون رابعہ کوثر زوجہ محمد شکیل اور 6سالہ ماریہ دختر محمد حمیدزخمی ہو گئیں جنہیں سول اسپتال تتہ پانی منتقل کر دیا گیا ۔گوئی سیکٹر کے علاقے برموچ اور کٹھار میں متعدد رہائشی مکانات کونقصان پہنچا اور گھر میں کھڑی ایک موٹر سائیکل بھی تباہ ہو گئی سرحدی دیہات کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔پاک فوج نے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع کوٹلی کے تتہ پانی اور گوئی سیکٹر میں بھارتی افواج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجہ میں درہ شیر خان میں 35سالہ خاتون رابعہ کوثر زوجہ محمد شکیل اور 6سالہ ماریہ دختر حمید مارٹر گولہ کا ٹکڑا لگنے سے زخمی ہو گئیں ،زخمیوں کو سول اسپتال تتہ پانی منتقل کر دیا گیا ۔گوئی سیکٹر کے موضع کٹھار میں منظور ولد ذالفقار ،مولوی لال ولد اللہ دتہ اور وسیم اکرم ولد ماسٹر اکرم کے رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا اور گھر کے صحن میں کھڑی ایک موٹر سائیکل تباہ ہو گئی ۔بھارتی فوج کی شدید گولہ باری سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،پاک افواج نے دشمن کے مورچوں کو تاک کر نشانہ بناتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes