محراب پور ریلوے اسٹیشن ریلوے احکام کی عدم توجہی کا شکار

Published on June 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 528)      No Comments

ریلوے حکام نے محراب پور اسٹیشن کی اچھی پروگریس کو یکسر نظرانداز کردیا
نوشہروفیروز (یواین پی) محراب پور تعلقہ ضلع نوشہروفیروز کا بڑا اور تجارتی شہر ہے محراب پور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی عدم سہولیات نا ہونے بلکہ مسافروں کے لیے واش روم تک کی سہولت نہیں ہے مگر اس کے باوجود محراب پور سے مسافروں کی کثیر تعداد ٹرینوں میں سفر کو ترجیح دیتی ہے یہی وجہ ہے کہ لاک ڈاو¿ن سے پہلے محراب پور ریلوے اسٹیشن سے ریلوے کو روزانہ 3 لاکھ اور ماہانہ ایک کروڑ تک کی آمدن ہوتی ہے اور یہاں پر 9 ٹرینوں کے اسٹاپ تھے نواب شاہ جو بڑا شہر اور ڈویڑن ہے وہاں 14 ٹرینوں کے اسٹاپ ہیں اور آمدن 5 لاکھ ہے اس طرح نواب شاہ میں محراب پور سے 5 ٹرینوں کے اسٹاپ زیادہ ہیں ریلوے حکام نے محراب پور اسٹیشن کی اچھی پروگریس کو یکسر نظرانداز کردیا لاک ڈاو¿ن کے بعد محراب پور اسٹیشن کو زکریا ایکسپریس اور صرف سکہر ایکسپریس کا اسٹاپ دیا گیا جبکہ نواب شاہ اور محراب پور کے مقابلے زیرو انکم دینے والے پڈعیدن اسٹیشن کو شفارش پر لاک ڈاو¿ن کے بعد سکھر ایکسپریس زکریا ایکسپریس اور ملت ایکسپریس سمیت تین ٹرینوں کے اسٹاپ دے دیے گئے محراب پور کی تاجر برادری اور سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماو¿ں سید ہمایوں شاہ شرافت علی ناز فیصل چیمہ نصراللہ بندیشہ محمداکرام راجپر حاجی منور بیگ مغل نے وزیراعظم پاکستان وفاقی وزیر ریلوے اور ریلوے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes