پنجاب میں کورونا کے 2 کروڑ مریض موجود ہیں، ڈاکٹراظہارچودھری

Published on June 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

لاہور(یواین پی) پنجاب میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر اظہارچودھری نے کہا ہے کہ لاہور میں میں کورونا کے 33 لاکھ جبکہ پنجاب میں کورونا کے 2 کروڑ مریض موجود ہیں، نجی ہسپتالوں کو بھی ایمرجنسی ڈکلیئر کرنا چاہیے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ 30 اپریل کو6 لاکھ 70 ہزار مریض تھے۔ میڈیکل ایسوسی ایشن نے ٹیسٹ بڑھانے کی سفارش کی تھی۔لیکن لاہور اب وائرس سے متاثرہ کیسز6 سے7 گنا بڑھ گئے ہیں۔ اگر6 لاکھ 70 ہزار کو 6 گنا بڑھاتے ہیں تو یہ 40 لاکھ کے قریب بن جاتے ہیں۔ یہ پیشگوئی نہیں ہے، بلکہ سائنسی طریقے سے حاصل کیے گئے اعداد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر لاہور میں ایک کروڑ لوگوں کے ٹیسٹ کیے جائیں تو 33سے 35 لاکھ کیسز مثبت آنا یقینی بات ہے۔جبکہ کورونا کے 2 کروڑ مریض موجود ہیں۔دکھ اس بات کا ہے کہ حکومت ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت تمام نجی ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی ڈکلیئر کردینی چاہیے۔ خیال رہے اتوار کو پی ایم اے کے عہدیدران نے بھی پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ لاہور میں کورونا کے 35 لاکھ سے زیادہ مریض ہیں، جبکہ پنجاب میں کورونا کے 2 کروڑ مریض موجود ہیں، حکومت نے لاک ڈاؤن کھول کرعصر کے وقت روزہ توڑ دیا، 35 ڈاکٹرز شہید ہوچکے، حکومت آنکھوں سے کب پٹی اتارے گی؟ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے شہادتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes