ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث بارشیں معمول سے زیادہ ہونگی ذوالفقار میمن

Published on June 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

ممکنہ مون سون کی بارشوں سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کیے جائیں
ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹھٹھہ علی ذوالفقار میمن نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث اس سال معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ماضی کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے ممکنہ مون سون کی بارشوں سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال مکلی میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ متوقع مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام مشنری کو فعال رکھا جائے اور نالوں کی صفائی کرائی جائے انہوں نے واپڈا حکام کو بھی ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بارشوں کے دوران لائٹ بحال رہے جبکہ فنی خرابی کی صورت میں جلد از جلد مرمتی کام کیا جائے تاکہ نکاسی آب کا کام بلاتعطل جاری رہے رین ایمرجنسی کے دوران ہمیں مربوط روابط کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ممکنہ صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے تمام تر ممکنہ تیاری کی جائے تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے چیف میونسپل آفیسر سمیت ضلع بھر کے تمام ٹاو¿ن افسران کو بھی ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں کے شہروں کی صفائی ستھرائی سمیت ممکنہ بارشوں کے دوران نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز و مختیارکاروں سمیت آبپاشی، لوکل گورنمنٹ، ڈرینیج، پبلک ہیلتھ، لائیواسٹاک، صحت، روینیو، واپڈا، کے الیکٹرک و دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes