آئندہ مالی سال 2020-2021ء کا وفاقی بجٹ آج پیش ہوگا

Published on June 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 151)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) آئندہ مالی سال 2020-2021ء کا 7600 ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج جمعۃ المبارک کو پیش ہو گا۔ جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کا امکان ہے۔وفاقی بجٹ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر پیش کرینگے۔ یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا دوسرا وفاقی بجٹ ہے۔تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال 2020-2021ء کا بجٹ جمعہ کو پیش کیا جائے گا جس کا حجم 7600 ارب روپے رکھا جا رہا ہے، ٹیکس آمدن کا ہدف 4950 ارب روپے رکھا جاسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خسارہ 3427 ارب روپے سے زائد رہنے کا امکان ہے، سود اور قرضوں کی ادائیگی پر 3235 ارب روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ دفاع کے لیے 1402 ارب روپے خرچ ہوسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog