گلگت بلتستان سے 2 بھارتی جاسوس گرفتار

Published on June 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

گلگت بلتستان (یواین پی) گلگت بلتستان سے 2 بھارتی جاسوس گرفتار، دونوں بھارتی جاسوسوں کو بھارت نے زبردستی لائن آف کنٹرول کراس کرایا، جاسوسوں نے بھارتی عزائم سے متعلق اہم انکشافات کردیے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے دو بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پکڑے گئے بھارتی جاسوسوں کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا ہے۔اس موقع پر ایس ایس پی مرزا حسن کا کہنا تھا کہ دونوں بھارتی جاسوسوں کو بھارت نے زبردستی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کراس کرایا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ بھارتی جاسوسوں کی شناخت مشتاق وانی اور فیروز احمد لون کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ جاسوسوں نے بھارتی عزائم سے متعلق اہم انکشافات بھی کیے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں بھارت کے بہت سے جاسوس گرفتار کیے جاچکے ہیں لیکن بھارت اپنے انتہا پسند ہتھکنڈوں سے باز نہیں آتا ہے اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ دوسری جانب خود بھارت کے اندر آگ جل رہی ہے اور ملک اندر سے خانہ جنگی کا شکار ہوگیا ہے۔ تجزیہ نگار صابر شاکر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کو ایک دہشت گرد اور خانہ جنگی کا شکار ملک قرار دے دیا ہے، صابر شاکر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت میں کورونا کی بنیاد پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا رہا ہے، انتقام لیا جا رہا ہے اور مقدمات درج کئے جا رہے ہیں اور اس وقت بھارت کی جانب سے امریکہ سے ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ بھارت افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں شامل ہونا چاہتا تھا لیکن اسے شامل نہ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes