حکومت کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے. خواجہ آصف

Published on June 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے. نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بی این پی رہنما اختر مینگل ہمارے اتحادی رہ چکے ہیں اختر مینگل نے کل اپنے دوستوں کو بتا دیا تھا کہ حکومت سے الگ ہورہے ہیں.انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی پارٹی اور اتحادیوں کو لیڈر شپ نہیں دے سکے پی ٹی آئی میں متبادل وزیراعظم کے لیے لابنگ شروع ہوچکی ہے حکومت کے ممبران اسمبلی بھی ناراض ہیں.خواجہ آصف نے کہا کہ تاریخ میں کوئی حکمران اس طرح ناکام نہیں ہوئے جس طرح یہ ہوئے اسد عمر 5 سے 6 سال پہلے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے موجودہ حکومت خود اپنے آپ کو تباہ کررہی ہے.رہنما مسلم لیگ نون خواجہ آصف نے کہا کہ حکومتی ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں بجٹ منظوری کے لیے حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں ہواہر گزرنے والا دن پی ٹی آئی کے ووٹرز اور معیشت کیلئے نقصان کا باعث بن رہا ہے. انہوں نے کہا کہ سنا ہے جہانگیر ترین نوازشریف سے ر ابطے کی کوشش میں ہیں سیاسی پارٹیوں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں ہماری پارٹی نے پہلے بھی مشکلات حالات کا سامنا کیا ہے.خواجہ آصف نے کہا کہ شہبازشریف اپنے جواب عدالت میں دیں گے حمزہ شہبازشریف سوا سال سے قید میں ہیں ہمارے وزیر خزانہ اسحاق ڈار پارلیمنٹ کے ممبر تھے بتایا جائے اسحاق ڈار کے خلاف کون ساالزام ثابت ہوا. انہوں نے کہا کہ صرف پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے لوگ گرفتار ہورہے ہیں تمام کیسز صرف پیپلزپارٹی اورن لیگ کے خلاف بنائے جارہے ہیں میاں محمد نوازشریف علاج کے بعد ملک واپس آجائیں گے.

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes