دنیا بھرمیں رواں برس2020ء کا پہلا سورج گرہن”آج“ لگے گا

Published on June 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں رواں برس2020ء کا پہلا سورج گرہن21 جون اتوار کو لگے گاجسے پاکستان سمیت یورپ کے جنوب مشرق، براعظم ایشیا، شمالی آسٹریلیا، براعظم افریقہ، انڈونیشیا، بحر الکاہل اور پیسفک کے ملکوں میں دیکھا جاسکے گا۔سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح پونے نو بجے لگے گا اور 9بجکر 48 منٹ پر سورج کو مکمل گرہن لگنا شروع ہوگا جبکہ 11 بجکر 40 منٹ پر یہ اپنے عروج پرہوگا جو 2بج کر 30منٹ پرختم ہوگا۔سورج گرہن کا آغاز سے اختتام تک مکمل دورانیہ6 گھنٹے12 منٹ پر محیط ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog