سعودی عرب کورونا کے مریض تیزی سے صحتیاب ہونے لگے

Published on June 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments

ریاض (یواین پی) سعودی عرب کورونا کیسز کی یومیہ تعداد میں کمی اور صحتیاب مریضوں کا تناسب بڑھ گیا ہے، سعودی عرب میں 1 لاکھ سے زائد مریض مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں، جس کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد56 ہزار 482رہ گئی ہے۔سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 3ہزار 379 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ57 ہزار612 تک پہنچ گئی ہے۔سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مثبت اور تشویشناک حالت میں مبتلا 37 مریض انتقال کرگئے ہیں، جس سے مملکت میں اموات کی مجموعی تعداد 1267 ہوچکی ہے۔اسی طرح مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 2213 مریض مکمل صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس سے کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد1 لاکھ 1 ہزار130ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے اگرچہ کرفیو اور لاک ڈاون ختم کیا جارہا ہے تاہم احتیاطی تدابیر کو کسی بھی حالت میں نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme