کاشتکاروں کے معاشی قتل میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کررکھا ہے ملک نعمان احمد

Published on June 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

کاشتکاروں کے معاشی قتل میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کررکھا ہے ملک نعمان احمد
ملاوٹ شدہ کھادوں اور زرعی ادویات کے دھندنے میں ملوث کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرینگے
اوکاڑہ ( یو این پی ) ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبہ میں کپاس کی پیداوار کے ہدف کے حصول کا خواب کاشتکاروں، پرائیویٹ سیکٹر و دیگر سٹیک ہولڈرز کے تعاون کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا کیونکہ کاشتکار طبقہ اور پرائیویٹ سیکٹر ہی کپاس کی کاشت، نگہداشت اور مینجمنٹ کے سلسلہ میں حائل رکاوٹوں، مشکلات اور مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور یہی وہ طبقہ ہے جن سے ہماری فیلڈ فارمیشنز کا ہر وقت رابطہ رہتا ہے اور ہماری فیلڈ فارمیشنز بہتر انداز میں اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ رکھتا ہے ہم نے معصوم کاشتکاروں کے معاشی قتل میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کررکھا ہے اور انہیں نکیل ڈالی جارہی ہے صوبہ بھر میں جعلی اور ملاوٹ شدہ کھادوں اور زرعی ادویات کے دھندنے میں ملوث کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جارہا ہے۔ ان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ حکومت پنجاب نے کھادوں اور زرعی ادویات میں ملاوٹ کی شرح کو صفر تک لانے کا تہیہ کررکھا ہے۔ دیگر تمام سٹیک ہولڈرزسمیت ہم میڈیا کوبھی دعوت دیتے ہیں کہ جہاں کہیں بھی زرعی کاروبار میں مشکوک سرگرمیاں دیکھیں فوری طور پر ہمارے نوٹس میں لائیں تاکہ بروقت کاروائیوں سے کسان دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جاسکے ہماری ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران بھی ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں ڈویژن اور ضلع کی سطح پر قائم ایڈوائزری کمیٹیوں کے ممبران کے ذریعے بھی کاشتکاروں کی مشکلات اور مسائل سے آگاہی حاصل ہوتی رہتی ہے جس کو متعلقہ سطح پر حل کرلیا جاتا ہے دو نمبر مافیا نہیں چاہتا کہ ملک میں کپاس کی فصل کو فروغ حاصل ہوسکے۔ اس لےے محکمہ زراعت اور وزیر زراعت پنجاب کو مختلف حیلوں حربوں کے استعمال سے بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔ سرکاری محکمہ اور پرائیویٹ سیکٹر اپنا اپنا کام کررہے ہیں۔ دونوں سیکٹر ز اپنی ذمہ داریاں صحیح انداز میں نبھا رہے ہیں اور ایک دوسرے کے کام میں ہرگزمداخلت نہیں کررہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy