ٹھٹھہ، پی ٹی آئی کی نئی منتخب ضلعی باڈی کی حلف برداری کی تقریب

Published on June 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

ٹھٹھہ ( حمید چنڈ) پی ٹی آئی ضلع ٹھٹھہ کی نئی منتخب ضلعی باڈی تنظیم کی حلف برداری کی تقریب انصاف ہاﺅس حیدرآباد میں منعقد کی گئی جس میں نئی منتخب ضلعی تنظیم کے عہدیداروںسے پی ٹی آئی سینٹرل سندھ ریجن حیدرآباد کے صدر سابق سینیٹر صداقت علی جتوئی نے حلف لیا جس میں صدر رئیس ارسلان بروہی، سینیئر نائب صدر جاوید لطیف میمن، نائب صدر آصف راجڑ، جنرل سیکریٹری محمد داﺅد خاصخیلی، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ہوش محمد عباسی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ذوالفقار گاھو، فنانس سیکریٹری ساجد جوکھیو اور اطلاعات سیکریٹری خلیل احمد لاشاری نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا جبکہ تقریب میں پی ٹی آئی سینٹرل سندہ ریجن حیدرآباد کے سینیئر نائب صدر محفوظ عرسانی، سیکریٹری جنرل سید ذوالفقار علی شاہ،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری نواب ابوبکر ٹالپر اور اطلاعات سیکریٹری طفیل خٹک بھی تقریب میں موجود تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog