پاک بحریہ مادر وطن کی سمندری حدود کے دفاع کیلئے ہر طرح سے تیار ہے، نیول چیف

Published on June 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

کراچی (یواین پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ مادروطن کی سمندری حدود کے دفاع کیلئے ہرطرح سے تیار ہے۔چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور نیشنل سکیورٹی اور وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔ یونیورسٹی پہنچنے پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پریذیڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے نیول چیف کا استقبال کیا۔کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے خطے کے جیو اسٹریٹیجک ماحول اور انڈین اوشن ریجن میں موجودہ سیکیورٹی کی صورت حال پر اظہار خیال کیا اور پاکستان کے لیے دستیاب مواقع اور درپیش میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ امیر البحر نے مزید کہا کہ مشترکہ حکمت عملی جدید ملٹری آپریشنز کیلئے بنیادی اہمیت کی حامل ہیں۔ملکی سمندری حدود کو درپیش خطرات کے پیش نظر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان نیوی کے ایسے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اقدامات کا بھی ذکر کیا جن کے پیچھے پاک بحریہ کو خطے میں ایک اہم میری ٹائم قوت بنانے کا تصور کار فرما ہے۔نیول چیف نے اس امر پر زور دیا کہ پاک بحریہ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول جیسے انفرادی اور مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے بین الاقوامی پانیوں کی سیکیورٹی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہی ہے۔ نیول چیف نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے سمندری وسائل کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور اس حوالے سے پاک بحریہ حکومت کی معاونت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes