اوکاڑہ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ نے پروموشن پالیسی اور بجٹ کی منظوری دے دی

Published on June 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

اوکاڑہ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ نے پروموشن پالیسی اور بجٹ کی منظوری دے دی
دوران ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین کےلیے مراعات کی منظوری
اوکاڑہ(یو این پی) یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ نے اپنے تیرہویں اجلاس میں یونیورسٹی کے ملازمین کے لیے حکومت پنجاب کے قواعد کے مطابق ٹائم اسکیل پروموشن کی پالیسی منظور کر لی۔ اس کے ساتھ ساتھ فنانس ایند پلاننگ کمیٹی کی سفارشات پہ مالی سال 2020-2021 کا بجٹ بھی منظور کر لیا گیا۔ منسٹر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ راجا یاسر ہمایوں سرفراز کی غیر موجودگی میں ان کے ایما پر اجلاس کی صدارت اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے کی جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار جنرل جمیل عاصم نےسیکریٹری کے فرائض سر انجام دیے۔اجلاس میں دوران ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین کے لیے مراعات کی پالیسی بھی منظور کر لی گئی۔ یہ مراعات حکومت پنجاب کے قواعد کے مطابق دی جائیں گی۔ سنڈیکیٹ میں اوکاڑہ یونیورسٹی کی جانب سے گورنمنٹ اور پرائیویٹ کالجز کے الحاق کی پالیسی بھی پیش کی گئی جس پہ بحث کے بعدمزید غورو خوص کے لیے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھیج دیا گیا۔ اجلاس کے اختتامی نوٹ میں وائس چانسلر نے بتایا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی کرونا وائرس کی وبا اور اس کے نتیجے میں ہونے والے لاک ڈاون کے بعد کامیابی سے آن لائن کلاسز کا اہتمام کر رہی ہے۔ انہوں نے سنڈیکیٹ کے ممبران سے اپیل کی کہ وہ یونیورسٹی کو معاشرے کے تمام طبقات تک معیاری تعلیم کی رسائی کے مشن میں مکمل تعاون فراہم کریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy