آج جمعرات کو بالائی پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بارش کا امکان

Published on June 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

لاہور(یواین پی) محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔جہلم 58، اٹک 25، نارووال، حافظ آباد 23، منڈی بہاء الدین 20، اسلام آباد (سید پور 22، ائیر پورٹ 15، بوکرہ 03، زیرو پوائنٹ02)، سیالکوٹ (سٹی 18، ائیر پورٹ 09)، جوہر آباد 12، گوجرانوالہ 11، مری 10، لیہ 08، راولپنڈی ( چکلالہ 05، شمس آباد01)، گجرات 05، فیصل آباد03، لاہور (ائیر پورٹ 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes