سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی سفارش کر دی گئی

Published on June 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی سفارش کر دی گئی، سینیٹ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن 10 فیصد بڑھانے کی سفارش کردی ، سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کی بجٹ سفارشات قومی اسمبلی بھجوا دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سینیٹ نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی آئندہ مالی سال کے بجٹ 2020-21ء پر مرتب کردہ سفارشات کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔یہ سفارشات قومی اسمبلی کو بھجوائی جائیں گی۔ بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کمیٹی کی سفارشات ایوان میں پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے 93 سفارشات کی اتفاق رائے سے منظوری دی ہے۔سینیٹ نے سفارش کی ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں کم از کم 10 فیصد اضافہ ہونا چاہیے۔ سینیٹ نے سفارش کی ہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ کے ملازمین کو بجٹ سیشن 2020-21ء کے دوران سخت محنت اور بالخصوص ہیلتھ ایمرجنسی اور کورونا وائرس کی صورتحال میں فرائض انجام دینے پر چھ اعزازیئے دیئے جانے چاہئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes