کورونا وائرس ہمارے لئے آزمائش ہے اور ان مشکل حالات میں ہم مایوس نہیں ہیں؛ جاوید اختر انصاری

Published on June 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

ملتان(یواین پی)وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ہمارے لئے آزمائش ہے اور ان مشکل حالات میں ہم مایوس نہیں ہیں،لاک ڈاؤن سے ہمارے تمام شعبے متاثر ہوئے ہیں،حکومت پنجاب مالی مجبوریوں کے باوجود شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے،میں ٹرانسپورٹرز اور جنرل بس اسٹینڈز کے کرایہ داروں کیمسائل کو حکام تک پہنچاؤں گا اور یکساں پالیسی کے تحت انہیں ریلیف دلانے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جنرل بس اسٹینڈ کی سرکاری دکانوں کے کرایہ داروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات کرنے والوں میں ملک نذیر بھٹی،اقبال عاربی،میاں محمود انصاری،ملک تنویر احمد،محمد آصف،حاجی طالب حسین شامل تھے،جنہوں نے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی جاوید اختر انصاری سے جنرل بس اسٹینڈ کی سرکاری دکانوں کے تین ماہ کے کرایوں کی معافی کی اپیل کی تھی۔حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ سرکاری دکانوں کے کرایہ معافی بارے وہ وزیر اعلی سے بات کریں گے اور اس حوالے سے صوبہ بھر کے لئے یکساں پالیسی پر عمل کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ اس بارے میں سفارشات تیار کرکے انہیں دی جائیں،وہ انہیں حکام تک ضرور پہنچائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy