پٹرولیم مصنوعات: اپوزیشن نے ہوشربا اضافے کو ظلم قرار دیکر مسترد کر دیا

Published on June 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی اپوزیشن نے ہوشربا اضافے کو ظلم قرار دیکر مسترد کر دیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں ملکی تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ دراصل ”چینی سکینڈل پارٹ ٹو‘ ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ اضافہ اس وقت کیاگیا جب ملک میں قلت ہے، حکومتی سرپرستی میں چینی کے بعد پٹرول مافیا کو عوام کو لوٹنے کا لائسنس دیاگیا، چینی کے بعد پٹرول مافیا جیت گیا، اور عوام ہار گئے۔لیگی صدر کا کہنا تھا کہ یہ حکومت مافیاز کی سب سے بڑی حمایتی ثابت ہوئی، پٹرول کے معاملے بھی چینی چوری والی واردات دوہرائی گئی، پی ٹی آئی حکومت نے قوم کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا۔ 75 روپے قیمت کی تو پٹرول مارکیٹ سے غائب ہوگیا، کوئی خرید نہ سکا۔دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مزید ریلیف دینے کے وقت پیٹرول مہنگا کرنا غریب دشمنی ہے، تاریخی اضافہ کرنے والے ماضی میں معمولی اضافوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال کر عمران خان نااہلی کی وجہ سے ڈوبتی معیشت کو سہارا نہیں دے سکتے، پٹرول سستا کروا کر ذخیرہ کروایا اور پھر مہنگا کرکے عمران خان نے مافیا کو فائدہ پہنچایا۔بات کو جاری رکھتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں، جب پیٹرول سستا کیا تو قلت پیدا کی گئی اور کم قیمتوں کے ثمرات بھی عوام تک نہ پہنچ سکے، پیٹرول سستا ہونے سے کچھ سستا نہیں ہوا تھا مگر مہنگا ہونے سے مزید مہنگائی ضرور ہوگی، یہی نیا پاکستان ہے۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھی بجٹ منظور بھی نہیں ہوا اور حکومت نے پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی کا کوڑا برسا دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes