اوکاڑہ ،حکومتی ایس او پیز پر عملدر آمد ازحد ضروری ہے ڈپٹی کمشنر عثمان علی

Published on June 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی ) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ کورونا وائرس کے لئے جہاں محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات اور حکومتی ایس او پیز پر عملدر آمد ازحد ضروری ہے وہیں پر لوگوں کو اس بات کی ترغیب کے لئے اقدامات بھی وقت کا تقاضہ ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کی حفاظت کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی ایس او پیز پر عملد ر آمد کے لئے کئے جاری اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہروں اور قصبات میں مارکیٹوں اور بازاروں کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری رکھیں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں اور تاجروں کے خلاف کاروائی کریں ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لئے جاری ہدایات پر عملد ر آمد کروانا ہماری ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہو ںنے کہا کہ فیلڈ افسران روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں کار کردگی کی رپورٹ پیش کریں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy