بجلی کے ادھورے منصوبے ماہِ جولائی کے آخر تک مکمل ہوجائی گے شوکت بسرا

Published on June 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نیو ویژن کے مطابق پنجاب کے محروم پسماندہ علاقوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں چودھری شوکت محمود بسراءنے اپنے حلقہ انتخاب پی پی 243 کے بارہ چکوک کو واٹر سپلائی سکیمز کا اجراءکروایا ۔جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ چودھری شوکت محمود بسراءنے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اِن سکیمز کا بجلی کا کام تاحال ادھورا تھا الحمد للہ اب بجلی کا انتظام بھی کر دیا گیا ہے ٹرانسفارمرز ، کھمبے اور تاریں وغیرہ آ گئی ہیں اور ماہِ جولائی کے آخر تک اِن کو مکمل فعال کر دیا جائے گا جن سے عوام مستفید ہو سکیں گے۔ جن چکوک میں واٹر سپلائی سکیمز چالو کی جارہی ہیں اُن میں چک نمبر 50فور آر ، 53فور آر ، 70فو رآر ،76فور آر ، 84فائیو آر ، 85فائیو آر ، 137سکس آر ، 138سکس آر ، 139سکس آر ، 143سکس آر ، 160سیون آر شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب کے متعدد اضلاع کے سکولز کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے حلقہ پی پی 243 کے بھی بارہ ایلیمنٹری سکولز کو سیکنڈری لیول میں اپ گریڈ کیا گیا ہے اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ کچھ سیکنڈری سکولز کو ہائر سیکنڈری اور کچھ پرائمری سکولز کو ایلیمنٹری لیول میں اپ گریڈ کیا جائے۔ انہوں نے ایک نئے منصوبے کے متعلق بتایا کہ ہارون آباد کے تقریباً چالیس چکوک میں مستحقین لوگوں کے لئے ہر گاﺅں میں پچیس سے تیس واش رومز بنائے جائیں گے ، ہر گاﺅں میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو مستحقین کے بارے میں بتائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes