پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف بلوچستان اسمبلی میں قرارداد منظور

Published on June 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی) وفاقی حکومت کی طرف سے یکدم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں قرار داد منظور کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مہنگی ہونے کے بعد بلوچستان اسمبلی نے وفاق سے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کی قرار داد منظور کر لی گئی ہے جس کے بعد صوبائی اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک 27 سے 66 فیصد یعنی 25 روپے 58 پیسے تک کا اضافہ کردیا۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 25 روپے 58 پیسے کا اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے ہوگی۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 101 روپے 46 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog