پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ، شہید ہونے والے سیکورٹی گارڈ کی بہن بھی انتقال کر گئی

Published on June 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

کراچی (یواین پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ، شہید ہونے والے سیکورٹی گارڈ کی بہن بھی انتقال کر گئی، سیکورٹی گارڈ حسن کے شہادت کی خبر سن کر غم سے نڈھال بہن بھی جہاں فانی سے کوچ کر گئی، دونوں بہن بھائیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے ایک اور انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کے باعث ایک ہی خاندان کے 2 افراد جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کے دوران حسن نامی سیکورٹی گارڈ جام شہادت نوش کر گیا۔ واقعے کے بعد جب یہ خبر حسن کے گھر پہنچی، تو خبر سننے اور غم سے نڈھال ہونے کے بعد حسن کی بہن بھی انتقال کر گئی شہید حسن اور اس کی بہن کی نماز جنازہ ایک ساتھ ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ کراچی کے علاقے لیاری میں ادا کی گئی۔واضح رہے کہ پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں داخلی دروازے پر ڈیوٹی پر موجود کراچی پولیس کا سب انسپکٹر شاہد دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگیا جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes