نواز شریف نے عمران خان کے گھر جا کر قومی ایشوز پر مشاورت اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے تاریخ ساز اقدام کیا ملک قمر اعوان

Published on March 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 535)      No Comments

\"haroonabad
ہارون آباد( یواین پی)مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے رہنماء ملک قمر اعوان نے ہارون آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے عمران خان کے گھر جا کر قومی ایشوز پر مشاورت اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے تاریخ ساز اقدام کر کے ایک مدبر اور حکمت و دانائی کا حامل قومی قائد اور نہایت زیرک وزیر اعظم ہونے کا عملی مظاہرہ کر کے پاکستانی سیاست میں دور اندیشی اور بصیرت کی منفرد مثال رقم کر دی ہے جس سے دنیا بھر میں پاکستانی سیاست اور جمہوریت کے حوالہ سے نہایت مثبت اور خوشگوار امیج ابھرا ہے میاں محمد نواز شریف نے جمہوریت میں سیاسی مخالفین کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کی روایت ڈالتے ہوئے سندھ میں پیپلزپارٹی اور خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کو حکومت بنانے کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالی جبکہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے کے واضع اور اکثریتی امکان کے باوجود ایک چھوٹی جماعت کو صوبہ کی وزارت اعلی اور گورنر شپ سونپ کر جمہوریت کے گلدستے کو سجایا ۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ایک قومی قائد ہیں اور ان کی قیادت کی خوبی یہ ہے کہ وہ اپنے فیصلوں اور اقدامات میں پاکستان کے استحکام کو ترجیح دیتے ہیں اور اس مقصد کو سامنے رکھ کر وہ ذاتی اناء کو پس پشت ڈال دیتے ہیں اور اس خوبی نے انہیں ملک بھر میں بے مثال مقبولیت عطا کی ہے وہ دوسرے لیڈرز کے لیے مشعل راہ بن گئے ہیں اور ان کا وژن تعمیر وترقی اور پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے نکتہ کے گرد محیط ہے بلاشبہ ان کی عمران کان سے ملاقات ایک تاریخی سیاسی لمحہ ہے جس نے پاکستان کی سیاست کو ایک نیا خوشگوار پہلو دیا ہے عالمی سیاسی مبصرین نے اس ملاقات کو بہت زیادہ کوریج دیتے ہوئے اسے پاکستان کے سیاسی اور جمہوری مستقبل کے لیے نہایت خوش آئند قرار دے کر اس کو نمایاں کامیابی کی علامت قرار دیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes