ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج مل رہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

Published on July 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج مل رہے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے قیام کو 100 دن مکمل ہونے پر وزیر اعظم نے سینٹر کا کا دورہ کیا اور کورونا وائرس کیخلاف ملک بھر میں مربوط اقدامات کو یقینی بنانے میں این سی او سی کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ،وفاقی وزراء ، اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اس موقع پروزیر اعظم کو کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کے عالمی اقتصادی آؤٹ لک کے مطابق پاکستان نے متوقع مندی کو منفی اعشاریہ 4 فیصد سے لے کر 1.1 تک تبدیل کردیا ہے۔ 19 جولائی سے 20 مئی تک ، خطے کے دوسرے ممالک سے برآمدات کے مقابلے میں پاکستان کی برآمدات میں بہتری آئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy