لاہور میں کورونا وائرس کیسز کی یومیہ تعداد میں تیزی سے کم ہونے لگی

Published on July 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

لاہور(یواین پی) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کیسز میں کمی آنے لگی ہے، 13جون کو لاہور میں1106مریض تھے، جبکہ اب یومیہ تعدا دکم ہوکر471 رہ گئی ہے،پنجاب میں ادویات اور ہسپتالوں تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب میں چار ہسپتال زیر تعمیر ہیں، کورونا اور مالی خسارے کے باوجود ہسپتال بنا رہے ہیں، مدرہسپتال میانوالی، ملتان میں 1000ہزار بیڈ کا نشترٹو ہسپتال بنا رہے ہیں، یہ گیارہ ارب کا پراجیکٹ ہے۔اسی طرح راجن پور، اٹک، لیہ ، یہاں پر ہسپتال بنائیں گے۔ اسی طرح پنجاب یونیورسٹی کی جگہ ہے، لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ایک نیا ہسپتال بنانے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لاہورکے پبلک ہسپتالوں میں 70وینٹی لیٹر، 370 آکسیجن بیڈز خالی ہیں۔ پنجاب پاکستان کا آدھا حصہ ہے، اگر75 فیصد مریض پنجاب میں ہیں، تو 35 فیصد صرف لاہور میں ہیں، ہم نے لاہور میں کورونا کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرکے رکھا ہے۔13جون کے بعد تعداد کم ہونا شروع ہوئی، کہاں 1106مریض تھے، آج کے دن میں 471 مریض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت بھی 400 مریضوں کیلئے دوائی کی خوراک دستیاب ہے۔تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات دے رکھی ہیں۔ایک دوائی کی خوراک ایک لاکھ2 ہزار میں پڑی ہے، کسی مریض سے پیسے نہیں لیے گئے۔ یاسمین راشد نے کہا کہ 2002ء کے بعد ہر چیز کی قیمت بڑھی لیکن ادویات کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔ وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ غریب لوگوں کو ادویات میں ریلیف ملے۔ 7لاکھ 20ہزار کا صحت کارڈ دے رہے ہیں۔ ایک لاکھ 72ہزار لوگوں نے ابھی تک اپنے آپریشن کروائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes