احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو عید الاضحیٰ پر وبا پھیلنے کا خدشہ ہے:شبلی فراز

Published on July 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو عید الاضحیٰ پر وبا پھیلنے کا خدشہ ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں کورونا کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے این سی او سی نے بطور ادارہ اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے زمینی حقائق دیکھ کر حکمت عملی بنائی اور پاکستان دوسرے ممالک کی نسبت کورونا وبا سے محفوظ رہا۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ابتدا میں پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کے لیے صرف 2 لیب موجود تھیں، آج پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کے لیے 129 لیب موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشی نقصانات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ پیش کیا۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے جعلی لائسنز والے 28 پائلٹس کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام مشکوک لائسنسز پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور میں جاری ہوئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes