بھارت نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلا دی

Published on July 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

د ہلی(یواین پی) بھارت نے وزیر خارجہ کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلا دی، بھارتی ہیکرز کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے وکی پیڈیا صفحے پر چھیڑ چھاڑ کر کے انتقال کی خبر پھیلائی گئی، رہنما تحریک انصاف نے منظر عام پر آ کر خبروں کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منظر عام پر آ کر اپنے انتقال سے متعلق پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں کی تردید کی ہے۔ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کچھ بھارتی عناصر نے ان کیخلاف سازش کر کے اہل خانہ کو ذہنی اذیت میں مبتلا کیا۔ وکی پیڈیا پر ان کے نام سے موجود صفحے کی تفصیلات سے چھیڑ چھاڑ کی گئی اور پھر ان کے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلا دی گئیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں، ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید اور مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ان دنوں قرنطینہ میں ہیں۔ کچھ روز قبل ہی ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ انہیں بخار کی شکایت ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنا کرونا ٹیسٹ کروایا، جس کی رپورٹ مثبت آئی۔ کرونا کی تشخیص کے بعد انہوں نے فوری طور پر خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes