سربرینیکا میں مسلمانوں کی نسل کشی، شہدا کو بھولے اور نہ ہی بھولیں گے: اردوان

Published on July 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

انقرہ (یواین پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ سربرینیکا میں مسلمانوں کی نسل کشی کے زخم ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔ شہدا کو بھولے اور نہ ہی سانحہ کو بھولیں گے، ہم بوسنیائی بھائیوں کےساتھ کیے گئے ظلم کے خلاف انصاف کے حصول کی جستجو میں بوسنیا کے شانہ بشانہ رہیں گے۔بوسنیا میں مسلمانوں کے لرزہ خیز قتل عام کو 25 برس بیت گئے، متاثرین کے ذہنوں میں ہولناک خونریزی کی یاد آج بھی تازہ ہے، شہر سربرینیکا میں ہزاروں افراد نے مرنے والوں کی یاد منائی، 1995 میں جاں بحق ہونے والے مزید 9 افراد کی باقیات کی شناخت کے بعد نماز جنازہ ادا کی گئی جسکے بعد تدفین ہوئی۔گیارہ جولائی 1995ء کو سرب فورسز نے سربرینیکا نامی قصبے پر حملہ کیا جہاں ہزاروں مسلمان پناہ گزین، اقوام متحدہ کے کیمپس میں موجود تھے، اقوام متحدہ کے امن مشن نے حملہ آوروں کے خلاف مزاحمت نہ کی، نہ ہی درخواست کے باوجود نیٹو نے پناہ گزینوں کی مدد کے لئے فضائی حملہ کیا، جسکے باعث سرب فورسز نے جنرل ملادچ کی سربراہی میں مسلمان مَردوں اور بچوں کو الگ کرکے بے دردی سے قتل کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes