انجینئر ڈاکٹرعبدالعلیم کی اہلیہ کی تدفین جنت المعلیٰ مکہ المکرمہ میں کر دی گئی

Published on July 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) پاکستان انجینئرزفورم (پی ای ایف) کے صدر ڈاکٹر انجینئر عبدالعلیم خان کی اہلیہ کا گذشتہ روزجامعہ ملک عبدالعزیز اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ان کی نماز جنازہ حرم مکہ مکرمہ میں ادا کی گئی اور تدفین مکہ مکرمہ کے مقدس قبرستان جنت المعلیٰ میں کردی گئی ڈاکٹرعبدالعلیم خان کی اہلیہ کے انتقال پرجدہ کی سیاسی، سماجی، ثقافتی، تعلیمی، صحافتی ،ادبی اور دینی تنظیموں کے عہداداروں اور ممبران نے اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیاہے اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ڈاکٹر علیم نے تمام تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ بہت صاف دل، مہمان نواز اور بے انتہا صدقہ خیرات کرنے والی خاتون تھیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی ان ہی خوبیوں، خواہش وتمنا کی بدولت ان مشکل حالات میں حرم شریف میں نماز جنازہ اور مقدس قبرستان جنت المعلیٰ میں تدفین کے مراحل کو آسان فرمایادریں اثناءانجینئرز فورم کے جنرل سیکریٹری انجینئر مسرور احمد ، شکاگو سےفرینڈز آف ہومیونٹی کے احتشام الدین ارشد نظامی، جدہ میں ڈاکٹرعلی الغامدی ، کشمیر کمیٹی جدہ کے صدر مسعود احمد پوری، خدمتِ خلق کمیٹی جدہ کے مولانا حبیب الرحمن ، پی آر سی کے کنوینر انجینئر سید احسان الحق اور ان کے رفقاء سید مسرت خلیل، الطاف ملک، اسلم تنویر، قاضی پرویز، قاری محمد آصف، اسرار خان ، ابو فرحان صدیقی، عبدالرشیدخان، سید نیاز احمد، سید نصیر احمد، سید غضنفر حسن، سید وصی امام، خالد جاوید، اور دیگر نے ایک تعزیتی اجلاس میں ڈاکٹر علیم سے تعزیت ، درجات کی بلندی ،جنّت الفردوس میں اعلی مقام اورتمام لواحقین کے کے لئے اس سانحے پرصبرجمیل کی دعا کی۔ آمین

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes