حفاظتی تدابیر سے اموات میں بتدریج کمی، کورونا سے 32 افراد جان سے گئے

Published on July 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) حفاظتی تدابیر سے صورتحال بہتر، اموات میں بتدریج کمی آنے لگی۔ کورونا مزید 32 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 709 ہوگئی۔ پاکستان میں مہلک وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار 191 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 763 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 91 ہزار 129، سندھ میں ایک لاکھ 15 ہزار 213، خیبر پختونخوا میں 32 ہزار 753، بلوچستان میں 11 ہزار 517، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 896، اسلام آباد میں 14 ہزار 722 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 961 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog