تمام محکمے فلڈپلان کے مطابق اقدامات کو حتمی شکل دیں ڈپٹی کمشنر عثمان علی

Published on July 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments

تمام محکمے فلڈ پلان کے مطابق اقدامات کو حتمی شکل دیں ڈپٹی کمشنر عثمان علی
سرکاری محکموں کی مربوط کاوشیںکسی بھی غیر متوقع صورت حال سے نمٹنے میں معاون ثابت ہونگی
اوکاڑہ ( یواین پی ) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ متوقع سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تمام محکمے فلڈپلان کے مطابق اقدامات کو حتمی شکل دیں تاکہ صورت حال سے احسن انداز میں نمٹا جا سکے محکموں کے پاس تمام مشینری چالو حالت میں ہونی چاہیے اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ ڈسٹر کٹ آفیسرز سر ٹیفیکیٹس ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کروائیں۔انہوںنے کہا کہ سرکاری محکموں کی مربوط کاوشیںکسی بھی غیر متوقع صورت حال سے نمٹنے میں معاون ثابت ہونگی اور ہم لوگوں کی بہتر انداز میں مدد کر سکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹر کٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال سمیت تمام محکموں کے ضلعی سر براہان نے شرکت کی ۔ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ظفر اقبال نے ضلع میں ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بنائے گئے پلان سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ انہار کی جانب سے دریائی بندو ںکی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کیا جا چکا ہے انہار کی صفائی کی جا چکی ہے جبکہ دریا کے بیٹ سے 80 فیصد تجاوزات کا خاتمہ کیا جا چکا ہے محکمہ لائیو سٹاک کی فیلڈ ٹیموں نے دریائی علاقوں میں مویشیوں کی ویکسیئن مکمل کر لی ہے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کے رضا کاروں کی فہرستیں مکمل کر کے ان کی سیلابی صورت حال میں ڈیوٹیاں لگانے سے متعلق انتظامات مکمل ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme