زرعی پانی کے تنازعہ پر جھگڑا، 2 خواتین سمیت 3افراد زخمی

Published on July 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

علاقہ مکینوں کی زمین پر بھی قبضہ،متاثرہ خاندان کا ملزمان کی گرفتار ی کے لئے احتجاج
نوشہروفیروز(یواین پی)نوشہروفیروز کے قریب نواحی گاوں نم والے کھوسہ میں زرعی پانی کے تنازعہ پر دو گروپوں کشیدگی بڑھ جانے بااثر گروپ نے مسلح افراد کے ساتھ ملکر گھر پر حملہ کردیا جس کہ نتیجے میں محمد تگیل کھوسو کی والدہ مسمات نصیباں کھوسو ، بہن حاجانی کھوسو اور معذور قیوم کھوسو ڈنڈے لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول ہاسپیٹل منتقل کیا گیا جبکہ ملزمان نے اسلحے کہ زور پر محمد تگیل کی کھوسو کی زمین پر قبضہ کرلیا اور کاشت کی گئی فصل کو تباھ کردیا ہے جس کہ باعث علاقہ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے ، دوسری جانب گھر پر حملے کے خلاف احتجاج کیا گیا اس موقع پر محمد تگیل کھوسو، طارق علی کھوسو اور دیگر نے کہا کہ ھم اپنی زمین پر کاشتکاری کررہے تھے کہ ملزمان علی اکبر کھوسو، رجب ،علی، نوید علی ، صحبت علی کھوسو اور دیگر نے ھمارا زرعی پانی زبردستی روک کر اپنی زمین کی طرف کردیا جس پر ملزمان سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد بااثر ملزمان نے اسلحے کہ زور پر ھمارے گھر پر حملہ کرکے ھماری ضعیف ماں نصیباں کھوسو بہن مسمات حاجانی اور کزن قیوم کھوسو کو ڈنڈے مارکر شدید زخمی کردیا ہے ساتھ میں ہماری برف کی دکان کو بھی مسمار کرنے کے ساتھ ہماری زمین پر بھی قبضہ کرلیا ہے ملزمان بااثر ہیں جن سے ہماری زندگیوں کو شدید قسم کے خطرات لاحق ہوگئے ہ?ں ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریز کررہی ہے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy