حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں عبیداللہ پہوڑ

Published on July 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں عبیداللہ پہوڑ
ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹھٹھہ عبیداللہ پہوڑ نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عیدالاضحی کے دنوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور عید نماز اور بعدازاں جانوروں کی قربانی کے لیے حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے سمیت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی، امن و امان، رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اس ضمن میں انتہائی ضروری عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کی جائیں۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے آج دربار ہال مکلی میں عیدالاضحی کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر جمع خان پنہور، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خالد قریشی، اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ عبدالباسط ہکڑو، اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو محمد سلیم میمن، اسسٹنٹ کمشنر گھوڑاباری عبدالغفار شیخ، چیئرمن ٹاؤن کمیٹی مکلی زین العابدین شاہ، چیئرمن ٹاؤن کمیٹی گھوڑاباری محرم چوہان کے علاوہ محکمہ بلدیات، روینیو، انفارمیشن و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عیدالاضحی کے موقع پر کھالیں جمع کرنے کیلئے کیمپس کے قیام، عمارات اور گاڑیوں پر لاؤڈ اسپیکر اور بینرز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ مختیارکارز اور اسسٹنٹ مختیارکارز کو عیدالاضحی کے دوران ضلع بھر کی مجموعی صورتحال کی نگرانی کرنے اور تحصیل و ٹاؤن سطح پر کنٹرول رومز کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ٹاؤن افسران کو ہدایت کی کہ عیدالاضحی کے دنوں میں جانوروں کی قربانی کے بعد صفائی ستھرائی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور اسپرے/فیومیگیشن کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں جبکہ نکاسی آب کے نظام کو بھی بہتر بنائیں تاکہ عوام کو پر سکون ماحول فراہم کیا جا سکے. انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث عوام کو احتیاط سے کام لینا چاہیے اور بازاروں میں عید کی شاپنگ کے دوران رش سے گریز کیا جائے. انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین کوشش ہے کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر عوام کو صفائی کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ قبل ازاں ڈی ایس پی ہیڈکواٹر جمع خان پنہور نے کہا کہ پولیس کے جوان ہر وقت الرٹ ہیں، دشمن کی کسی بھی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے جبکہ ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے انتظکامات بھی سخت کئے گئے ہیں اور ضلع میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہیں۔
شہریوں کے تحظ کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں‌ غلام رسول سیال
ٹھٹہ ( رپورٹ حمیدچنڈ ) ڈی ایس پی تعلقہ میر پور ساکرو غلام رسول سیال ایس ایچ او دھابیجی ممتاز بروھی اور ایس ایچ او گجو ظفر زئور کے ساتھ شھروں کی مختلف ہوٹلوں کا معائنہ ہوٹل میں بلاجواز بیٹھنے پر مختلف افراد سے شناختی کارڈ لے کر چیک کئے گئے اور مکمل معلومات حاصل کر کے خاص ھدایات جاری کر کے کہا کے کہا کہ فضول ہوٹلوں پربیھٹنے پر پابندی آئد کئی گئے ہیں اس دوران ڈی ایس پی ساکرو غلام رسول سیال اور ایس ایچ او دھابیجی ممتاز بروھی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ عید الاضیْ قریب آرہی ہے اسی لئے ہم مختلف ہوٹلوں کئی چیکینگ کر رہے ہیں کے کوئی مشکوک افراد تو موجود نہیں ہے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال حال کو بہتر بنانے کے لیئے مختلف عوامی اجتماعات کو چیک کرکے شھریوں کو تحظ فراھم کر کہ عوام کے جان مال کی سیکیورٹی اور چوری کی وارداتوں کو روکنے کے اقدامات کو یقینی بنائے کی کوششوں میں مصروف ھیں شہریوں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes