پنجاب بھر میں زرعی ماڈل منڈیوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے واصف خورشید

Published on July 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 376)      No Comments

پنجاب بھر میں زرعی ماڈل منڈیوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے واصف خورشید
چاول اور گنے کی پیداوار میں اضافہ کےلئے 8 ارب روپے کی لاگت سے سکیمیں جاری ہیں
اوکاڑہ (یواین پی ) سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے تاریخ ساز مثالی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔ 21 ارب 27 کروڑ روپے کی لاگت سے پنجاب بھر میں زرعی ماڈل منڈیوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 28 ارب 59 کروڑ روپے کی لاگت سے آبپاش کھالوں کی اصلاح کے قومی منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں 7 فیصد اضافہ کےلئے 12 ارب 54 کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبہ جاری ہے۔ تیلدار اجناس کی کاشت کے فروغ کےلئے 5 ارب 11 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی لاگت سے منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاول اور گنے کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کےلئے 8 ارب 37 کروڑ روپے کی لاگت سے سکیمیں جاری ہیں۔ بارانی علاقوں میں چھوٹے اور منی ڈیمز کے کمانڈ ایریاز کو بڑھانے کےلئے 2 ارب 54 کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبہ پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔فصلوں کو صحرائی ٹڈی دل کے حملہ سے محفوظ رکھنے کےلئے محکمہ زراعت کے 3 ہزار افسران و اہلکاران سمیت 328گاڑیاں مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ ہوائی اور زمینی آپریشن کےلئے زرعی زہروں کا سٹاک وافر مقدار میں موجود ہے۔ فصلوں کو ٹڈی دل سے محفوظ رکھنے کےلئے 2500 جدید سپرے مشینیں بھی محکمہ زراعت کے پاس موجود ہیں۔ حالیہ سیزن کپاس کے بیج کی منظور شدہ اقسام پر کروڑوں روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی ۔ناگہانی وجوہات سے پیداوار میں کمی کا ازالہ بذریعہ بیمہ (تکافل) کیا جارہا ہے۔ کاشتکاروں کے مفاد کے تحفظ کےلئے فصل بیمہ پروگرام کا دائرہ کار پنجاب کے 18 اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog