اوکاڑہ یونیورسٹی میں کینسر سے بچاہ کےلیے آگہی سیمینار کا انعقاد

Published on July 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 177)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی) یونیورسٹی کے شعبہ زوالوجی نے کینسر سے بچاو کی آگہی پیدا کرنے کے لیے ایک آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس سیمینار کی صدارت شعبہ زوالوجی کے سربراہ ڈاکٹر محمد واجد نے کی جب کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر اس کے سرپرست اعلی تھے۔
سیمینار میں فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی سے ڈاکٹر نوشینہ مسعود اور پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر وردہ فاطمہ اور عمارہ خالد نے بطور مہمان اسپیکر شرکت کی۔ یونیورسٹی سے ڈاکٹر حنا صلاح الدین اور ڈاکٹر صبین صابری نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔
سیمینار کے شرکاء نے پاکستان میں کینسر کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کی مختلف معاشرتی اور ماحولیاتی وجوہات پہ بحث کی اور ملک میں اس بیماری کے علاج کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر واجد نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں افراد کینسر کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ اس بیماری کی اہم وجوہات میں ناقص غذائیں، ماحولیاتی آلودگی اور مختلف طرح کی معاشرتی اور معاشی پریشانیاں شامل ہیں۔
یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اس سیمینار کا مقصد طلباء میں بالخصوص اور معاشرے میں بالعموم کینسر سے بچاو کے متعلق شعور کو بیدار کرنا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme