بہاول نگر سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں تل کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ

Published on July 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) بہاول نگر سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم خریف کی نقد آور تل کی فصل پر سفید مکھی نے شدید حملہ کر دیا ۔اِس حملہ سے علاقہ کے کاشتکار کافی پریشان ہیں ۔زرعی ماہرین کا کہنا ہے کیونکہ اگیتی فصل تل پر حملے کے امکانات کم جبکہ پچھیتی فصل تل پر سفید مکھی کے حملے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اور مون سون کی بارش کی صورت میں اعادہ کیا جائے کیونکہ ایسے موس میں وائرس زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے ۔ انہوں نے کسانوں کو تنبیہ کی کہ تجویز کردہ کیڑے مار ادویات کا وقفے وقفے سے سپرے کریں اور متاثرہ پودوں کو کاٹ لیں اور خشک ہونے پر اُن کو جلا دیں۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت کا فیلڈ عملہ علاقے میں کما حقہ ¾ توجہ نہیں دیتا اور کاشتکاروں کی فصلات کی چیکنگ کر کے معلومات موقع پر فراہم نہیں کی جاتیں ، کیونکہ اُنہیں کاشتکاروں سے کوئی ہمدردی نہیں۔ ہونا تو یہ چاہئے کہ کسانوں کو کاشتکاری اور کیڑے مارنے کے نت نئے طریقوں سے روشناس کرایا جائے ۔مختلف یونین کونسلز کے چکوک میں جا کرمساجد میں اعلانات کے ذریعے کاشتکاروں کو کسی مرکزی جگہ پر اکٹھا کر کے ان کی مرحلہ وار رہنمائی کی جائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy