کراچی میں بارش کا ایک اور طاقتور سسٹم داخل ہونے کی پیشن گوئی

Published on July 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

کراچی(یواین پی) کراچی میں بارش کا ایک اور طاقتور سسٹم داخل ہونے کی پیشن گوئی، جمعرات سے شہر قائد سمیت حیدرآباد، میرپور خاص، سانگھڑ، نوابشاہ میں آندھی طوفان کیساتھ موسلادھار بارش ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کے ایک اور طاقتور سسٹم کی آمد کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کل جمعرات کو کراچی میں آندھی طوفان کیساتھ موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔اس بارش کے باعث کراچی میں دوبارہ سے اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ اتوار کے بعد سے ہونے والی بارشوں کے باعث تاحال کراچی کے کئی علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ جبکہ اب کل دوبارہ موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاوہ حیدرآباد، میرپور خاص، سانگھڑ، نوابشاہ میں بھی بارش کا امکان ہےدوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کو حالیہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر کراچی پہنچنے کی ہدایت کر دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes