بورےوالا،چورکریانہ کی دوکان کے تالے توڑ کر 20 ہزار روپے نقدی لے اڑے

Published on August 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

بورےوالا(یواین پی)گزشتہ رات نامعلوم چور رات کی تاریکی میں کریانہ کی دوکان کے تالے توڑ کر 20 ہزار روپے نقدی لے اڑے۔ لالہ زار کالونی کے رہائشی نعیم اللہ نے تھانہ ماڈل ٹاون کی حدود ملتان روڈ مرضی پورہ گلی نمبر 3 میں لاہور سپر سٹور کے نام سے کریانہ کی دوکان بنا رکھی ہے کہ گزشتہ رات وہ دوکان کو تالے لگا کر گھر چلا گیا۔صبح اہل علاقہ نے نعیم اللہ کو فون پر اطلاع دی جس پر وہ دوکان پر آئے تو دیکھا کہ دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں اور سامان بکھرا پڑا تھاجانچ پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ نامعلوم چور دوکان سے 20 ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہو چکے تھے۔ 15 پر اطلاع کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور کاروائی کا آغاز کر دیا

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes