شادی سے قبل محبت پر یقین نہیں رکھتی: اداکارہ نیلم منیر

Published on August 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی مشہور اور خوبصورت اداکارہ نیلم منیر اگرچہ انڈسٹری میں بولڈ کردار کرتی دکھائی دیتی ہیں تاہم حقیقی زندگی میں وہ شادی سے قبل کسی طرح کی محبت اور ملاقاتوں پر یقین نہیں رکھتیں۔نیلم منیر نے ایک انٹرویو میں شادی، آئیڈیل شریک حیات، محبت اور زندگی سمیت اپنے کیریئر اور معاشرے سے متعلق کھل کر بات کی اور بتایا کہ وہ کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی۔میزبان کی جانب سے شادی کے لیے آئیڈیل شریک حیات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ایسے افراد پسند ہیں جو اپنے اہل خانہ کی عزت کریں۔نیلم منیر کے مطابق جو شخص اپنی والدہ سمیت خاندان کے دیگر افراد اور ان کی والدہ سمیت دیگر اہل خانہ کی عزت کرتا ہے، انہیں ایسے ہی افراد پسند ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes