محرم الحرام کے موقع پرفول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں ڈی پی او اوکاڑہ

Published on August 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 184)      No Comments

عوام کے تعاون کے بغیر کوئی بھی ادارہ مستحکم بنیادوں پر عوام کی خدمت سر انجام نہیں دے سکتا
اوکاڑہ (یو این پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون کے بغیر ملک کاکوئی بھی ادارہ مستحکم بنیادوں پر عوام کی خدمت سر انجام نہیں دے سکتا ،ماضی کی طرح اس بار بھی محرم الحرام کے موقع پرفول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں علمائے کرام ، تاجر ، وکلاءاور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے راہنماﺅں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنا فرض ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے تحصیل دیپالپور کا تفصیلی دورہ کے موقع پر مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا ڈی پی او اوکاڑہ نے امن کمیٹی، تاجر برادری، وکلاءقیادت، عزادری اور جلوس روٹ کے حامل شخصیات سے ملاقاتیں کیںانہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے پولیس فورس پر جس کی وجہ سے اوکاڑہ کے عوام کو امن ، سکون اور چین نصیب ہے اور بالخصوص اوکاڑہ کے عوام او ران کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے راہنما جو مثبت سوچ کے حامل ہیں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے یوم عاشورہ کے جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی کے امور پر ایس ڈی پی اواور سرکل کے ایس ایچ اوز سے تفصیلی بات چیت کی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے خدمت مرکزدیپالپور کا افتتاح کیا جہاں پر عوام کو ایک ہی چھت تلے 14مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی جن میں کریکٹر سرٹیفکیٹ، لرنرڈرائیونگ لائسنس، تجدید،ڈرائیونگ لائسنس کی توثیق، گاڑی کی تصدیق،خواتین پر تشدد کی رپورٹ،پولیس ویریفکیشن،بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس ، ملازم کی رجسٹریشن، گمشدگی رپورٹ، ایف آئی آر کی کاپی، ڈوپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس،بچوں کی گمشدگی رپورٹ،کاغذات کی گمشدگی ،قانونی امداداورکرایہ رجسٹریشن شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme