پنجاب حکومت: سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے ایس او پیز تیار

Published on August 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پنجاب حکومت نے 15 ستمبر سے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے ایس او پیز تیار کر لئے ہیں۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ان ڈور گیمز، جھولے، سلائیڈز اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں سیمینار، تقریری مقابلے، کھیلوں کے مقابلے اور ٹورنامٹ منعقد کروانے پر بھی پابندی عائد رہے گی۔ نوٹیفیکیشن میں تعلیمی اداروں میں ماسک پہنا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ مارننگ اسمبلی منعقد کروانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔تعلیمی اداروں کی بسوں میں کل گنجائش کا 50 فیصد جبکہ ہاسٹلز کی سہولت کے لیے 30 فیصد گنجائش کو ہی استعمال کیا جائے گا۔ طالبعلموں اور سٹاف کو ہاتھ دھونے کا پابند کیا جائے گا۔ تمام تعلیمی ادارے صابن اور ہینڈ سینٹائزر کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔اعلامیے میں ہدایت دی گئی ہے کہ سانس کی تکلیف میں مبتلا طالبعلم اور سٹاف کو گھروں تک ہی محدود رکھیں۔ تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کے 3 دن قبل اداروں کی جامع صفائی اور ڈس انفکیٹ کیا جائے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر بھی یہ عمل دہرایا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes