بھارت 500 رافیل بھی لے آئے، ہم تیار ہیں، ترجمان پاک فو ج کا انتباہ

Published on August 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ بھارت یا ایس فور 100 یا 500رافیل لے آئے، پاک فوج تیار ہے ، بھرپور جواب دینگے ، پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ ہمارے خیال کی نمائندگی کرتا ہے،کورونا کے دور ان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی سیز فائر کی اپیل کے باوجود بھارت نے لائن آف کنٹرول پر اپنی روایتی کارروائیاں جاری رکھیں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا،ابھی ایسا کوئی ظلم باقی نہیں رہا جس کا کشمیریوں نے برداشت نہ کیا ہو،جوانوں کو شہید اور انسداد دہشت گردی کے نام پر نامعلوم مقامات پر دفن کیا جارہا ہے،دنیا بھر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھ رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں یو این مبصرین یا بین الاقوامی میڈیا کو جانے کی اجازت نہیں ،کراچی اسٹاک ایکسچینج پر ناکام حملہ ہو یا دہشت گردوں کے لیے منی لانڈرنگ ان تمام کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں،بھارت کے ہمسایوں کیخلاف جارحانہ عزائم علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے،کلبھوشن یادیو پر کوئی ڈیل نہیں ہورہی ہے،افغانستان میں امن کا مطلب ہے پاکستان میں امن و امان ، امید ہے افغان امن عمل کا معاملہ جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگا،پاک افغان سرحدی علاقے میں 90 فیصد باڑ کا کام مکمل کرلیاہے،احسان اللہ احسان کا ویڈیو میں دعویٰ قطعاً بے بنیاد ہے،احسان اللہ کے فرار ہونے کے ذمہ داران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جارہی ہے،ملک دشمن عناصر بلوچستان میں امن خراب کرنے کے در پر ہیں،ہمارے سیکیورٹی ادارے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں، اس حوالے سے بہت پیشرفت ہوئی ہے ،مناسب وقت پر آپ کے ساتھ شیئر کی جائیگی، سعودی عرب سے تعلقات بہترین ہیں اور رہیں گے، کسی کو مسلم دنیا میں سعودی عرب کی مرکزیت پر کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے،سی پیک کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题