لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے قومی کمیشن کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

Published on August 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے قومی کمیشن کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں قومی کمیشن نے 30 جولائی تک 4616 کیسز نمٹائے گئے۔لاپتا افراد کمیشن کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق جولائی 2020ء کے دوران 43 نئے کیس لاپتا افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے۔جبری طور پر لاپتا ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 6729 ہو گئی ہے۔قومی کمیشن نے 30 جولائی تک 4616 مجموعی لاپتا افراد کے کیسز نمٹا دیئے۔اس وقت 2113 لاپتا افراد کے بارے میں معلومات کے اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ انکوائری کمیشن نے جولائی میں 26 سماعتیں اسلام آباد میں کیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme