ضلعی انتظامیہ پولیو فری اوکاڑہ کے لئے کام کر رہی ہے ڈی سی عثمان علی

Published on August 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

ضلعی انتظامیہ پولیو فری اوکاڑہ کے لئے کام کر رہی ہے ڈی سی عثمان علی
انسداد پولیو مہم کی سو فیصد کامیابی ہی ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کی ضامن ہے
اوکاڑہ (یو این پی) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کی سو فیصد کامیابی ہی ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کی ضامن ہے ضلع اوکاڑہ میں کوئی ایک بچہ بھی انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے جس کے لئے پولیو مہم میں (19 اگست)ایک دن کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر کا ایک بھی بچہ انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پینے محروم نہ رہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے دوران روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ کہ ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر انتظامی آفیسر ز کی جانب سے فیلڈ میں پولیو مہم کی نگرانی ،ہاو¿س مارکینگ ،بچوں کی انگلیوں پر لگائے گئے نشانات کی چیکنگ سمیت فیلڈ میں محکمہ صحت کی ٹیموں کی بر وقت مہم شروع کرنے کے انتظامات کا جائزہ اس بات کا ثبوت ہے کی ضلعی انتظامیہ پولیو فری اوکاڑہ ،پولیو فری پنجاب اور پولیو فری پاکستان کے لئے کس قدر سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جو ٹیمیں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کریں گی ان کو تعریفی اسناد اور سر ٹیفیکٹس ،انعامات دیئے جائیں گے جبکہ ناقص کار کردگی اور مہم کے دوران غیر حاضر رہنے والوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز اعوان نے بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 6 لاکھ15 ہزار126 بچوں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں گے اس کے لئے 1 ہزار113 موبائل ٹیمیں ،138 فکسڈ ٹیمیں ،117 سرکاری ہسپتالوں میں جبکہ 21 پرائیو یٹ ہسپتالوں میں انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog