پاکستان مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ،سینیٹر کامل علی آغا

Published on August 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

 

پاکستان مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ،سینیٹر کامل علی آغا
پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر این اے 131ہما علی شاہ کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت
لاہور(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف این اے 131لاہور کی کوآرڈینٹرہما علی شاہ نے مسلم لیگ شعبہ پنجاب کی سینئر نائب صدر زیبا احسان کے ہمراہ مسلم لیگ ہاﺅس میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا،انہوںنے اپنی شمولیت کے موقع پر کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں1122جیسے بے شمار عوامی فلاحی منصوبے جاری ہوئے جن کی عوام آج بھی تعریف کرتے ہیں اور ان سے استفادہ حاصل کررہے ہیں عوام پرویز الہٰی صاحب کا دور دوبارہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں انہوںنے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں واحد جماعت ہے جو قائداعظمؒ کے اصولوں پر چل کر پاکستان کی ترقی اور سلامتی کی ضامن ہے اس موقع پرسینٹرکامل علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے دروازے سب ساتھیوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں ہم نئے شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے ان کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی ، انہوںنے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں ۔نئے شامل ہونے والے عوام رابطہ مہم شروع کرکے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں ۔پاکستان مسلم لیگ کا پیغام محبت پہنچائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاکستان مسلم لیگ میں شامل کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题