پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ کردیئے جانے کا امکان

Published on August 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

مانچسٹر(یواین پی) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ کردیئے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق 28 اگست کو مانچسٹر میں شیڈول پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل شدید بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا نے بتایا ہے کہ شدید بارش کے باعث سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث عین ممکن ہے کہ میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکے۔بارش کی پیشنگوئی کے بعد شائقین کافی مایوس نظر آتے ہیں، شائقین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ بارش نے جہاں ٹیسٹ سیریز کا مزہ خراب کیا ہے وہیں اب بارش ٹی ٹوئنٹی سیریز میں رنگ میں بھنگ ڈالنے آگئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی بارش نے میچز کا مزہ کرکرا کردیا تھا۔شدید بارش کے باعث دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ بغیر نتیجہ ہی ختم ہوگئے تھے۔تاہم، اب پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ ہوجانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز انگلینڈ نے 1-0 سے جیت لی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog