بیشتر بالائی علاقوں میں مون سون کی مزید بارشوں کی پیشگوئی

Published on August 31, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 177)      No Comments

لاہور: (یواین پی) محکمہ موسمیات نے اگلے تین دنوں میں بیشتر بالائی علاقوں میں مون سون کی مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ اتوار کی رات سے منگل تک بیشتر بارشیں ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ داخل ہو رہا ہے جس سے فلیش اربن فلڈنگ اور دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔اتوار رات سے منگل کے دوران پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز بارش کی توقع ہے۔ پیر سے بدھ کے دوران راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاءالدین، حافظ آباد، گوجرنوالہ، سیالکوٹ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، ژوب اور بارکھان میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے بدھ کے دوران دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔موسلا دھار بارش سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme